ریاض۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے یمن، صومالیہ اور لبنان میں منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بنادیر ہسپتال کےکڈنی ڈائیلائسز سینٹر نے اپنی طبی خدمات کو جاری رکھا۔
اس مرکز نے جولائی میں 83 مریضوں کی دیکھ بھال کی اور 190 ٹائیلائسز سیشن کیے۔لبنان میں شاہ سلمان مرکز نے الامل چیٹریٹیبل بیکری پروجیکڈ کے چوتھے مرحلے کا عکار اور المنیہ میں آغاز کیا ہے۔ شام اور فلسطینی پناہ گزین فیملیز میں روزانہ تقریبا 25 ہزار روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
یمن میں شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے المکلا کے علاقے میں بے گھر افراد میں خوراک کی تقسیم کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔اس منصوبےسے حجر، ثمود، الرماح اور العبر اضلاع کے 25 ہزار 676 افراد مستفید ہوں گے۔ہر دو ماہ بعد یہ انیشیٹو2لاکھ سے زیادہ افراد کےلیے فوڈ سیکیورٹی بر قرار رکھنے میں مدد کرے گا۔