شاہ سلمان نے سعودی دیوان محتسب کے 50 ججوں کی ترقی اور تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دیا، مدینہ المنورہ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ریاض ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے۔ دیوان …
شاہ سلمان نے سعودی دیوان محتسب کے 50 ججوں کی ترقی اور تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دیا

مزید خبریں
شاہ سلمان نے سعودی دیوان محتسب کے 50 ججوں کی ترقی اور تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دیا، مدینہ المنورہ کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
ریاض ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے۔ دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہی فرمان کی روشنی میں ججوں کی مختلف رینکس میں ترقی اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔انھوں نے نئی تقرریوں اور محکمہ میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے عدالتی افسران کی ترقی اور ملکی عدلیہ کے لئے شاہ سلمان کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا نے مدینہ منورہ کے شہریوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے ایک تقریب میں شرکت کی اور شہر نبوی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔








