شاہ سلمان کی سرپرستی میں ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم شروع

ریاض۔24فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت چوتھا ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کا آغاز ہو گیاہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق دو روزہ فورم کا اہتمام شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کیا ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس اہم عالمی ایونٹ کی سرپرستی کریں گے۔ یہ فورم شاہ سلمان …

ریاض۔24فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت چوتھا ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کا آغاز ہو گیاہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق دو روزہ فورم کا اہتمام شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کیا ہے اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس اہم عالمی ایونٹ کی سرپرستی کریں گے۔

یہ فورم شاہ سلمان ریلیف مرکز کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔فورم کاعنوان ’’انسانی ہمدردی کے مستقبل کی تلاش‘‘ہے۔ فورم میں اقوام متحدہ اور اس کی انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے رہنماؤں، ماہرین، عطیہ دہندگان اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

اپنے اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ سیشنز کے ذریعے فورم بحرانوں اور تنازعات کو سنبھالنے میں انسانی سفارت کاری کے کردار، امداد کی فراہمی اور سپلائی چین کو سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار، بڑھتے ہوئے تنازعات اور قدرتی آفات کے تناظر میں نقل مکانی کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ اہم موضوعات تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فورم میں ورکشاپس، مباحثے کے سیشنز اور ضمنی تقریبات بھی شامل ہوں گی جن کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور مہارتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس طرح انسانی ہمدردی کے ردعمل کو بہتر بنانے اور دنیا بھر میں متاثرہ کمیونٹیز کو مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں