شاہ سلمان کی منظوری سے نیشنل ہیلتھ سینٹر قائم

ریاض ۔ 2 جنوری (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ہیلتھ کونسل کی 9 قراردادوں خصوصاً” نیشنل سینٹر فار ایویڈنس بیسڈ ہیلتھ“ کے قیام کی منظوری دیدی۔ شاہی منظوری کے بموجب مملکت بھر میں لیباریٹریوں میں جانچ کے مشترکہ پیمانے روبعمل لائے جائیں گے۔ شاہ سلمان نے تمام ہسپتالوں کو پابند بنایا ہے کہ وہ اپنے یہاں مطلوبہ وسائل مہیا ہونے کی صورت میں …

ریاض ۔ 2 جنوری (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی ہیلتھ کونسل کی 9 قراردادوں خصوصاً” نیشنل سینٹر فار ایویڈنس بیسڈ ہیلتھ“ کے قیام کی منظوری دیدی۔ شاہی منظوری کے بموجب مملکت بھر میں لیباریٹریوں میں جانچ کے مشترکہ پیمانے روبعمل لائے جائیں گے۔ شاہ سلمان نے تمام ہسپتالوں کو پابند بنایا ہے کہ وہ اپنے یہاں مطلوبہ وسائل مہیا ہونے کی صورت میں دل میں انجماد خون کے کسی بھی مریض کو واپس نہیں کریںگے۔سعودی ہلال احمر جب بھی دل کے ایسے کسی مریض کو علاج کےلئے ہسپتال لائیگا، انتظامیہ کو اس کا علاج کرنا ہوگا۔ ہیلتھ کونسل نے جو قراردادیں منظوری کیلئے پیش کی تھیں ان میں انشورنس ضوابط میں ترمیم کا جائزہ بھی شامل ہے۔ اس کے تحت کینسر کے علاج کو انشورنس پیکیج میں شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں