شاہ سلمان کے احکامات پر رمضان میں قیدیوں کی رہائی کا آغاز

ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سرکاری حق معاف کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والی معافی کے احکامات پر وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا …

ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سرکاری حق معاف کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والی معافی کے احکامات پر وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا انتظام کیا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے مملکت کے تمام جیلوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شاہی معافی کے زمرے میں شامل قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری طورپر کارروائی مکمل کی جائے تاکہ وہ رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں اورمعاشرے کے مفید رکن بنیں۔

مزید خبریں