21.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان گلوبل اکیڈمی کی جانب سے امریکی یونیورسٹی میں اساتذہ کے...

شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی کی جانب سے امریکی یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے عربی زبان کا تربیتی پروگرام

- Advertisement -

ریاض۔5اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی کی جانب سے امریکاکی انڈیانا یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے عربی زبان کا تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا ۔

العربیہ اردو کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الواشمی سیکرٹری جنرل کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعریبک لینگوئج نے کہا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام اکیڈمی کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اساتذہ اور طلبہ میں عربی زبان کی تربیت اور فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا یہ پروگرام انڈیانا یونیورسٹی کے ساتھ شراکت و تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل عریبک اکیڈمی کے مطابق حمزہ ٹیسٹ عربی زبان کے فروغ اور تربیت کے معیار کے حوالے ایک سےاہم انیشیٹوہے۔ عربی زبان کی تعلیم کے ذریعے تعلیمی اداروں کو طلبہ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے اس پر انحصار کرنے کے لیے بنایا گیا۔

گلوبل اکیڈمی فار عریبک کے سیکرٹری جنرل الواشمی نے کہا کہ یہ ٹیسٹ اپنے نتائج سے حاصل کردہ تجزیاتی ڈیٹا کے ذریعے عربی زبان کے شعبے میں سائنسی تحقیق کو فروغ دیتا ہے، جو زیادہ موثر تدریسی نصاب کی ترقی میں معاون ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578651

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں