اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے، درخت برسوں سے نہ صرف غذا، ذریعہ معاش اور پانی بلکہ ماحول پر منفی اثرات کا بھی تدارک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاک بحریہ ماحول کی بہتری اور افزائش کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی …
شجرکاری ماحول کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ،امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا موسمِ بہار شجرکاری مہم 2020ءکے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے، درخت برسوں سے نہ صرف غذا، ذریعہ معاش اور پانی بلکہ ماحول پر منفی اثرات کا بھی تدارک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاک بحریہ ماحول کی بہتری اور افزائش کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بہت خطرناک حد تک محسوس کیے جا رہے ہیں اوراس غیر متوقع موسمی صورت حال کے سبب سیلاب، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، سطح آب میں کمی، قحط اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو موسمِ بہار شجرکاری مہم 2020ءکے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔امیرالبحر نے کہا کہ مفکرین اور پالیسی سازوں نے ماحولیاتی تغیر کے خطرات کا ادراک کرکے اس عالمی اور قومی چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ماحولیاتی تغیر کو بطور ایک نیشنل سیکورٹی چیلنج ہر فورم پر روشناس کرا رہے ہیں،اس ضمن میں پاک نیوی شجر کاری کو اہمیت دیتی ہے تاکہ ملک میں جنگلات کی تعداد میں اضافہ اور عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جاسکے،پاکستان کی ساحلی پٹی اور پاک بحریہ کی زمینی تنصیبات کے علاقوں پر بحریہ کی جانب سے لاکھوں درخت ا±گائے گئے ہیں، شجرکاری کی ان کاوشوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنا کر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی کا فروغ اور دوررس نتائج کا حصول ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پاک نیوی 2020ءکی شجرکاری مہم کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں پر تین لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ ملک میں جنگلات کی تعداد میں اضافہ ہو سکے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی ور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے درختوں اور ماحول کے تحفظ کے لیے کوشاں رہیں گے جو کہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک نعمت ہے۔امیر البحر نے کہا کہ میں اپنے تمام ہم وطنوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اس مقصد میں پاک بحریہ کا ساتھ دیں اور کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ ہم اپنے لیے اور اپنی آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنا سکیں۔








