شریف خاندان نے اپنے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا، مصدق ملک جے آئی ٹی کی تشکیل سے لیکر تفتیش تک کئی سوالات اٹھائے مگر کسی نے بھی کان نہیں دھرا اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا ہے ،مسلم …
شریف خاندان نے اپنے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا، مصدق ملک

مزید خبریں
شریف خاندان نے اپنے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا، مصدق ملک
جے آئی ٹی کی تشکیل سے لیکر تفتیش تک کئی سوالات اٹھائے مگر کسی نے بھی کان نہیں دھرا
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون کیا ہے ،مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے لیکر تفتیش تک کئی سوالات اٹھائے مسلسل اپنے تحفظات ظاہر کئے مگر سپریم کورٹ سمیت کسی نے بھی کان نہیں دھرا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق سب سے پہلے شکایت موصول ہوتی ہے پھر شکایت کا جائزہ لیا جاتا ہے ،پھر سمجھتے ہیں کہ شکایت ٹھیک ہے تو انکوائری کی جاتی ہے اور جب سمجھتے ہیں کہ شکایت تحقیقات کے قابل ہے تب جاکر اس پر عمل درآمد کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب نیب میں ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گے ہیں اورنیب کو اگلے چھے ماہ تک کا پابند بناےا گیا ہے اسکے بعد الیکشن ہونے ہیں اس تمام حسن اتفاق کو نظر میں رکھ کر ہم سمجھتے ہیں کے ہمارے ساتھ پہلے کی طرح اب بھی انصاف نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بےنظر بھٹو اور ذولفقار علی بھٹوکی جمہورت کے لئے بہت قربانیاں ہیں ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر بےنظر ماضی تھیں اب مستقبل مریم نواز شریف کی ہے انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا تھا تو اس وقت بھی مریم نواز شریف نے اپنی والدہ کے ساتھ ملکر جمہوریت کے لئے آمریت سے جنگ کی تھی اور آج بھی وہ جمہوریت کی بہتری کے لئے کردار ادا کر رہی ہیںایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان میاں نواز شریف کے وفادار ساتھی ہیں اور اختلاف رائے ان سمیت سب کا بنیادی حق ہے اور اختلاف رائے پارٹی اور جمہوریت کے اندر حسن ہے ۔








