کارڈف ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے 250 ون ڈے انٹرنیشنل میچز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل شاہد آفریدی، انضمام الحق، وسیم اکرم، سلیم ملک، محمد یوسف، یونس …
شعیب ملک 250 ون ڈے انٹرنیشنل میچز مکمل کرنے والے دسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

مزید خبریں
کارڈف ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے 250 ون ڈے انٹرنیشنل میچز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے دسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل شاہد آفریدی، انضمام الحق، وسیم اکرم، سلیم ملک، محمد یوسف، یونس خان، وقار یونس، عبدالرزاق اور اعجاز احمد بھی ڈھائی سو میچز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں، آفریدی کو پاکستان کی طرف سے ریکارڈ 393 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔








