شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں خودکش حملہ میں 4 فوجی جوان شہید

ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔9اگست (اے پی پی):شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں خودکش حملہ میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق میر علی میں خودکش حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک شاہزیب عمر 22 سال سکنہ مانسہرہ، لانس نائیک سجاد عمر 26 سال سکنہ ضلع غذر، سپاہی عمیر عمر 25 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی خرم عمر 30 سال سکنہ نارووال شامل ہیں۔

سکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔