راولپنڈی ۔17اکتوبر (اے پی پی):میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چار خوارجی جہنم واصل کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی،ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی،اس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی …
شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار خوارجی جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی ۔17اکتوبر (اے پی پی):میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چار خوارجی جہنم واصل کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی،ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی،اس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق بر وقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔الحمدللہ! سکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
صرف گزشتہ دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ ان شاء اللہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یو ں ہی ڈٹے رہیں گے۔








