بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):شمالی چین کے خود مختار علاقےاننر منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے کے باعث اموات کی تعدادبڑھ کر 9 ہوگئی ہے ، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ شنہواکے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی سہ پہر 3:03 بجے باؤتو شہر میں باؤگانگ یونائیٹڈ سٹیل کے ایک پلیٹ پلانٹ میں پیش آیا،دھماکہ 650 مکعب میٹر کے پانی اور بھاپ سے بھرے ہوئے گول ٹینک سے …
شمالی چین میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے اموات کی تعدادبڑھ کر 9 ہوگئی

مزید خبریں
بیجنگ۔20جنوری (اے پی پی):شمالی چین کے خود مختار علاقےاننر منگولیا میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے کے باعث اموات کی تعدادبڑھ کر 9 ہوگئی ہے ، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔
شنہواکے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی سہ پہر 3:03 بجے باؤتو شہر میں باؤگانگ یونائیٹڈ سٹیل کے ایک پلیٹ پلانٹ میں پیش آیا،دھماکہ 650 مکعب میٹر کے پانی اور بھاپ سے بھرے ہوئے گول ٹینک سے ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔








