سیﺅل ۔ 17 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل شمالی کوریا بارے سٹریٹیجک حوالہ سے امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی ویر خارجہ نے جنوبی و شمالی کوریا کی سرحد کے غیر فو جی علاقے کا دورہ کیا جس کے بعد ریکس ٹیلر سن نے جنو بی …
شمالی کوریا بارے امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 17 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل شمالی کوریا بارے سٹریٹیجک حوالہ سے امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی ویر خارجہ نے جنوبی و شمالی کوریا کی سرحد کے غیر فو جی علاقے کا دورہ کیا جس کے بعد ریکس ٹیلر سن نے جنو بی کورین اپنے ہم منصب یون بائی یو نگ سے کے ساتھ مشترکہ پریس کا نفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شاملی کوریا کے معاملہ میں امریکہ کی صبروتحمل سے کام لینے کی پالیسی اب ختم ہو گئی ہے اور اب ہم شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی ، سفارتی اور سیکیورٹی اقدامات کے مکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہمارے لئے تمام راستے کھلے ہیں ۔








