واشنگٹن۔ 11مئی(اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل تجربے کو باہمی اعتماد کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔ڈونلڈ ٹرمپ ہفتہ کو اپنے شائع ہونے والے انٹرویو میں شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل تجربے کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کم فاصلے کی میزائل …
شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربہ باہمی اعتماد کی خلاف ورزی نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 11مئی(اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل تجربے کو باہمی اعتماد کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔ڈونلڈ ٹرمپ ہفتہ کو اپنے شائع ہونے والے انٹرویو میں شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل تجربے کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کم فاصلے کی میزائل تھے اور میں نہیں مانتا اس سے باہمی اعتماد ٹوٹا ہے۔امریکی صدر نے اس بات کے اشارے دیئے کہ اس سے ان کے اور شمالی کوریا کے سپریم رہنماءکم جونگ ان کے دوستانہ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے فروری میں ہنوئی میں ٹرمپ اورکم جونگ کے درمیان ہو نے والی بات چیت ناکام رہی تھی۔








