شمالی کوریا کی جوہری ریاست کی حیثیت حتمی اور ناقابلِ واپسی ہے۔کم جونگ اُن

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کم یو جونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ریاست کی حیثیت حتمی اور ناقابلِ واپسی ہے جبکہ ملک کی جوہری صلاحیت کو مسلسل مزید مضبوط بنایا جاتا رہے گا۔

پیانگ یانگ۔27جولائی (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کم یو جونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ریاست کی حیثیت حتمی اور ناقابلِ واپسی ہے جبکہ ملک کی جوہری صلاحیت کو مسلسل مزید مضبوط بنایا جاتا رہے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے آسیان ریجنل فورم کے چیئرمین کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، جو خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے اور جزیرہ نما کوریا سمیت وسیع خطے کے جغرافیائی و سیاسی امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی جوہری ریاست کی حیثیت حتمی اور ناقابلِ تبدیلی ہے۔ کم یو جونگ نے آسیان ریجنل فورم کے موقف پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ شمالی کوریا کی جوہری ریاست کی حیثیت آئین میں درج ہے لہٰذا کسی ایسی دستاویز سے، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مطالبے کو ’’سٹریٹجک سوچ کی ناکامی‘‘ اور ’’احمقانہ خواب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور اب ہر لحاظ سے اپنی اہمیت کھو چکا ہے۔ کم یو جونگ نے کہا کہ شمالی کوریا کا موقف واضح اور مستقل ہے کہ اس کی جوہری دفاعی صلاحیت ملکی خودمختاری کے تحفظ کی قابلِ اعتماد ڈھال اور ریاستی نظام کی سلامتی کی بہترین ضمانت ہے۔