دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سرگودھا کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر موضع طالب والا، تحصیل کوٹ مومن میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔
دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سرگودھا کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 27 جولائی (اے پی پی):دریائے چناب پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 سرگودھا کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر موضع طالب والا، تحصیل کوٹ مومن میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپ میں تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں، ایمبولینس، ریسکیو بوٹ، آئوٹ بورڈ موٹرز، لائف جیکٹس، لائف رنگز، ابتدائی طبی امداد کے سامان اور دیگر ضروری آلات کو مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے دستیاب وسائل اور حفاظتی سامان کی جانچ مکمل کر لی ہے جبکہ اہلکاروں کو فلڈ ریسکیو، متاثرہ افراد کےمحفوظ انخلاء، ابتدائی طبی امداد اور باہمی رابطہ کاری سےمتعلق ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سرگودھا ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری رسپانس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دریائوں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔








