شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات میں روس مدد فراہم کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے حوالے سے روس مدد فراہم کرے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت نے اس تناظر میں اپنا تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں جلد بازی …

واشنگٹن ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے حوالے سے روس مدد فراہم کرے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت نے اس تناظر میں اپنا تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے اور فی الوقت پیانگ یانگ پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکا اس کیمونسٹ ریاست کے جوہری اور میزائل تجربات کو رکوانے کی کوشش میں ہے۔ دریں اثنا ایسی اطلاعات ہیں کہ روسی اور شمالی کوریائی رہنماو¿ں کی ایک سمٹ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں