شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کا رواں برس کے دوران چین کا تیسرا دورہ چین

سیﺅل ۔ 19 جون (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ا±ن منگل کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ جرمن خبررساںادارے کے مطابق کِم جونگ ان اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چینی صدر کو اپنی امریکی صدر کے ساتھ بارہ جون کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے۔ شمالی کوریائی لیڈر کا رواں …

سیﺅل ۔ 19 جون (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ا±ن منگل کو چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ جرمن خبررساںادارے کے مطابق کِم جونگ ان اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چینی صدر کو اپنی امریکی صدر کے ساتھ بارہ جون کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے۔ شمالی کوریائی لیڈر کا رواں برس کے دوران یہ تیسرا چینی دورہ ہے۔ بیجنگ سے حکومتی میڈیا نے ا±ن کے بیجنگ پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2 روز تک چینی دارالحکومت میں قیام کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا نے رواں برس اگست میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں