پیانگ یانگ۔27فروری (اے پی پی):شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ وہ ملک کے جوہری ہتھیاروںمیں اضافے پر توجہ مرکوز کریں گے اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات امریکاکے رویے پر منحصر ہیں۔اردو نیوز نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے میں رپورٹ ہونے والے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ اُن نے کہاہے …
شمالی کوریا کے سربراہ کا جوہری ہتھیار وں میں اضافے کا عزم

مزید خبریں
پیانگ یانگ۔27فروری (اے پی پی):شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ وہ ملک کے جوہری ہتھیاروںمیں اضافے پر توجہ مرکوز کریں گے اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات امریکاکے رویے پر منحصر ہیں۔اردو نیوز نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا چینل کے سی این اے میں رپورٹ ہونے والے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ اُن نے کہاہے کہ ملک کی بین الاقوامی حیثیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس نے اگلے پانچ سال کے لیے اہم پالیسی اہداف بھی طے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جماعت کا ایک مضبوط عزم ہے کہ اپنی قومی جوہری حیثیت کو مزید وسعت دیں اور ایک جوہری ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کو پوری طرح استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے اور نیوکلیئر ذرائع میں اضافے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی جانب سےگزشتہ سال تخمینہ لگایا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس تقریباً 50 وار ہیڈز جمع ہو چکے ہیں جبکہ مزید 40 کی تیاری کے حوالے سے اس کے پاس کافی مواد موجود ہے اور وہ تیاری کے سلسلے کو تیز کر رہا ہے۔کے سی این اے نے کہا ہے کہ انہوں نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا ذکر بھی کیا جن میں وہ بھی شامل ہیں جو پانی کے اندر سے داغے جا سکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے حملہ آور نظام، بغیر پائلٹ ڈرونز اور دشمن کی سیٹلائٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔








