شوال 1447ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے شوال 1447ھ (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس (کل)جمعرات کوطلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 19 مارچ 2026 (بمطابق 29 رمضان المبارک 1447ھ) کی شام کو منعقد ہوگا۔اجلاس وزارتِ مذہبی امور، پہلی منزل، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے شوال 1447ھ (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس (کل)جمعرات کوطلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 19 مارچ 2026 (بمطابق 29 رمضان المبارک 1447ھ) کی شام کو منعقد ہوگا۔اجلاس وزارتِ مذہبی امور، پہلی منزل، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزادکریں گے۔مرکزی کمیٹی کے ساتھ ساتھ تمام زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی تاریخ کو اپنے اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ چاند کی رویت سے متعلق کسی بھی قسم کی شہادت یا معلومات فراہم کرنے کے لئے رابطہ کریں۔کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور تکنیکی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت یا عدم رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔