شہبازشریف کا ‏ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا نتونیو گوتریس سے سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ‏اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا نتونیو گوتریس کا سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں۔پاکستان کو اس چیلنج سےنبردآزما ہونے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔‏ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیلاب متاثرین کی کی مثالی حمایت پر …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ‏اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ا نتونیو گوتریس کا سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں۔پاکستان کو اس چیلنج سےنبردآزما ہونے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔‏

اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیلاب متاثرین کی کی مثالی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں، ان کا دوروزہ دورہ اس انسانی سانحہ کے بارے دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے میں نہایت اہم رہا۔ان کی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے مجھےمتاثر کیا۔

پاکستان کو اس چیلنج سےنبردآزما ہونےکیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔‏انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں۔ دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے۔