یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی بمباری میں ایک امدادی سامان تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔بی بی سی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے اس حملے کو ’انتہائی ہولناک‘ قرار دیا ہے۔
یوکرین کا روس پر امدادی مرکز پر بمباری کا الزام، 26 افراد ہلاک

مزید خبریں
کیف ۔3نومبر (اے پی پی):یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی بمباری میں ایک امدادی سامان تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔بی بی سی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے اس حملے کو ’انتہائی ہولناک‘ قرار دیا ہے۔
علاقائی سربراہ میخائلو سیمیکن کے مطابق جنوبی زاپوریژژیا کے علاقے کے گاؤں کومیشوواخا میں کم از کم نو عدد 3,000 کلوگرام وزنی فضائی بم گرائے گئے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی جبکہ ابتدائی طور پر 27 افراد لاپتا قرار دیے گئے۔صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ مقامی سکول، جسے ’امدادی مقاصد‘ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، پر پہلے حملے کے بعد اس مقام پر دوسرا حملہ بھی کیا گیا جہاں لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔
زیلینسکی نے پیر کے روز ہونے والے حملے کے بعد بننے والے ایک بڑے گڑھے اور ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں کرنے والی ٹیموں کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔روسی فوج نے تاحال اس واقعے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔







