شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس کی تقریر میں وزیراعظم پر حملے کئے، نعیم الحق

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس کی تقریر میں وزیراعظم پر حملے کئے، شہباز شریف کی نظر میں پاکستان کے دشمن مودی نہیں عمران خان ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا پہلا جملہ تھا عمران خان تقریر …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس کی تقریر میں وزیراعظم پر حملے کئے، شہباز شریف کی نظر میں پاکستان کے دشمن مودی نہیں عمران خان ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا پہلا جملہ تھا عمران خان تقریر کر لیں پھر مدلل جواب دوں گا، شہباز شریف نے مسلسل وزیراعظم پر حملے کئے، میں وزیراعظم پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شہباز شریف کی تقریر سے لگتا ہے دشمن مودی نہیں عمران خان ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ شہباز شریف کے رویہ سے لگتا ہے (ن) لیگ بری طرح صدمہ میں ہے، شہباز شریف کے رویہ کی سخت مذمت کرتا ہوں۔