شہدائے نومبر لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداکی دوسری برسی کے موقع پر انہیں پوری قوم کی طرف سے سلامِ عقیدت پیش

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):شہدائے ِ نومبر لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہید سمیت 4 شہداکی دوسری برسی کے موقع پر انہیں پوری قوم کی طرف سے سلامِ عقیدت پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):شہدائے ِ نومبر لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہید سمیت 4 شہداکی دوسری برسی کے موقع پر انہیں پوری قوم کی طرف سے سلامِ عقیدت پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدرشہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،انہوں نے دہشتگردوں کےخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،اس آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔

ان شہدا نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر شہدانے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا،شہدا کی یہ عظیم اور لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔