شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے، ایس ایس پی کی پولیس افسران کو ہدایت

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آ باد محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا، ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آ باد محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا، ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ نے مختلف نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے،تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر دیں۔