شہری گرمی کے موسم میں احتیاط کریں ، ڈاکٹر محسن ہاشمی

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈواٹرہسپتال سمبڑیال ڈاکٹر محسن ہاشمی نے کہا ہے کہ شہری گرمی کے موسم میں احتیاط کریں۔

سیالکوٹ ۔ 08 جون (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈواٹرہسپتال سمبڑیال ڈاکٹر محسن ہاشمی نے کہا ہے کہ شہری گرمی کے موسم میں احتیاط کریں۔ انہوں نے پیر کو بیان میں کہا کہ گرمی کی لہر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لئے شہری گرمی کے موسم میں ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں،بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سر کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں اور گرمی کی شدت کو کم کرنے والے مشروبات کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گلے کی خراش ، کھانسی ، زکام اور بخار کا خدشہ موجود ہوتا ہے ،بچوں اور بزرگوں کو صبح و شام کے وقت گھر سے بلا ضرورت نہ نکلنے دیں اور گرمی سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں اور مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کےلئے حفاظتی اقدامات کو معمول کا حصہ بنائیں۔