شہر بھر کی شاہرائوں اور کمرشل مارکیٹس کو ویسٹ فری رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرگرمیاں جاری ہیں
شہر بھر میں ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا دن اور رات دونوں شفٹوں میں گشت جاری ہے، ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔17نومبر (اے پی پی):شہر بھر کی شاہرائوں اور کمرشل مارکیٹس کو ویسٹ فری رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
موثر صفائی اقدامات کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر شہر بھر میں ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کا دن اور رات دونوں شفٹوں میں گشت جاری ہے۔ ترجمان کے مطا بق ستھراپنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی گزشتہ ماہ میں کی گئی تمام کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے گزشتہ ماہ 69 ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی انسپکشن کی۔ ترجمان کے مطا بق صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد دکانداروں کو ای چالان وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔
لاہور میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 15 گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ 22 استغاثہ اور 3 ایف آئی آر بھی درج کرائی گئیں۔شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی گاڑیوں کو 35000 ہزار کیجرمانے بھی عائد کیے گئے۔مزید برآں شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو باقاعدہ ای چالان سے قبل وارننگ نوٹسز دئیے جا رہے ہیں۔







