شہزادہ فیصل بن فرحان سے عمان اور اردن کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نےٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ریاض ۔27جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی اور اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نےٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ رابطوں و مشاورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔