شہزادہ محمد بن سلمان نے 130تاریخی مساجد کی مرمت کا حکم دیدیا

ریاض ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں 130تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی ہدایت جاری کر دیں۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ، وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے تعاون و اشتراک سے تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ شروعات مملکت کے 10علاقوں کی 30 …

ریاض ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں 130تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی ہدایت جاری کر دیں۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار ، وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے تعاون و اشتراک سے تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ شروعات مملکت کے 10علاقوں کی 30 مساجد سے کی جائیگی۔