شہیدوں کا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا، صدر ایردوان

استنبول۔ 26 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے۔ استنبول میں محکمہ پولیس کے حوالے کیے جانے والے موٹر سائیکلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ہی دہشت گردوں کی کاروائیوں کا جواب دیا …

استنبول۔ 26 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے۔ استنبول میں محکمہ پولیس کے حوالے کیے جانے والے موٹر سائیکلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج تک کسی بھی شہید کا خون رائیگاں نہیں گیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ہی دہشت گردوں کی کاروائیوں کا جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ ہم ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں اور ان کا مکمل صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی ” ایک پرچم، ایک قوم، ایک وطن ایک مملکت جیسے نظریات اور اصولوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

Leave a Reply