لاہور۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو کے دیئے گئے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج پاکستان بیرونی جارحیت سے محفوظ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ …
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے گئے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج پاکستان بیرونی جارحیت سے محفوظ ہے۔ راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
لاہور۔5جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو کے دیئے گئے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج پاکستان بیرونی جارحیت سے محفوظ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اس کا پہلا متفقہ آئین دیا، جس نے ملک کو جمہوری بنیادوں پر مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عام آدمی کو شناخت، ووٹ کا حق اور بولنے کی طاقت دی جبکہ ان کے دیے گئے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج پاکستان بیرونی جارحیت سے محفوظ ہے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام ہر قسم کی آمریت، جبر اور غیر جمہوری قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے اور ان کی سیاست عوامی حاکمیت، جمہوریت اور سماجی انصاف پر مبنی تھی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بھٹو کے یومِ ولادت پر پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کا عہد کیا جائے۔
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت اور عظیم رہنما تھے۔ بھٹو نے متفقہ آئین دے کر مضبوط وفاق کی بنیاد رکھی اور عوام کو شعور، حقوق اور خودداری کا درس دیا۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ بھٹو کا فلسفہ ”روٹی، کپڑا اور مکان”آج بھی عوام کی امید کا محور ہے، جبکہ انہوں نے مزدوروں، کسانوں، طلبہ، خواتین اور اقلیتوں کو سیاست میں شامل کر کے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نظریات کی روشنی میں جمہوری اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ فخر ایشیا ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین دے کر پاکستان کو مضبوط وفاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا اور محروم طبقات کو ووٹ کی طاقت عطا کی۔
شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ ”روٹی، کپڑا اور مکان”کا نعرہ آج بھی عوام کی امید اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مرکز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری استحکام اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور بھٹو کے وژن کے مطابق ملک کو ایک عظیم قوم بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔








