شہید محمد شاہ زیب کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):شہید محمد شاہ زیب MGT-I کو ان کے آبائی گاؤں عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک بحریہ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں، سول و ملٹری حکام اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ بیان میں مزید کہا …

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):شہید محمد شاہ زیب MGT-I کو ان کے آبائی گاؤں عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک بحریہ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں، سول و ملٹری حکام اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید محمد شاہ زیب MGT-I نے پسنی میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، غیر معمولی ہمت اور فرض سے لگن کا مظاہرہ کیا۔پاک نیوی شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔