شیخ رشید کی 15 ویں وزارت، شیخ رشید احمد پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):شیخ رشیدنے اپنے سیاسی سفر کے دوران 15 ویں وزارت سنبھال لی ۔شیخ رشید احمد پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل ۔ثقافت سیاحت امور نوجوانان ۔محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے۔ 2002 میں وزیر اعظم جمالی کے دورمیں …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):شیخ رشیدنے اپنے سیاسی سفر کے دوران 15 ویں وزارت سنبھال لی ۔شیخ رشید احمد پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل ۔ثقافت سیاحت امور نوجوانان ۔محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے۔ 2002 میں وزیر اعظم جمالی کے دورمیں وزیر اطلاعات رہے۔ شوکت عزیز کابینہ میں بھی وہ وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات رہے۔ وزیراعظم عمران خان نےشیخ رشید کو 2018 میں وزیر ریلوے بنایا ۔ جمعہ کو ان کا قلمدان تبدیل کر کے وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا۔شیخ رشید احمد کی یہ پندرہویں وزارت ہے۔