اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے پاکستانی کو زین ڈے کی تقریب 20 نومبر کو منعقد ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی اے پی پی کو بتایا کہ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کے معروف شیفس، طلبہ، ماہرینِ سیاحت اور فوڈ …
شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے پاکستانی کو زین ڈے کی تقریب 20 نومبر کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے تعاون سے پاکستانی کو زین ڈے کی تقریب 20 نومبر کو منعقد ہوگی۔
ترجمان پی ٹی ڈی سی اے پی پی کو بتایا کہ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کے معروف شیفس، طلبہ، ماہرینِ سیاحت اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کا مقصد پاکستان کے متنوع کھانوں، علاقائی ذائقوں اور روایتی مہمان نوازی کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کو گیسٹرونومی ٹورازم یعنی ذائقہ دار سیاحت کے فروغ کے لیے نمایاں بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ذائقے کراچی کے مصالحہ دار پکوانوں سے لے کر شمالی وادیوں کے خوشبودار کھانوں تک، ملک کی ثقافتی دولت اور مہمان نوازی کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ دن اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستان کے کھانوں کی روایت کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر فروغ دیا جائے۔








