شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8,996,283 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا جونومبر2021 کے اختتام پربڑھ کر9,645,750ملین روپے ہوگیا، 5 ماہ کی مدت میں شیڈول بینکوں کی جانب …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8,996,283 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا جونومبر2021 کے اختتام پربڑھ کر9,645,750ملین روپے ہوگیا، 5 ماہ کی مدت میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 7.21 فیصد کی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔

نومبر2020 کے مقابلہ میں نومبر2021 میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 18.12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

 

مزید خبریں