صادق سنجرانی کی کوئٹہ کے علاقے کچلاک دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مدرسے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے بم دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں مدرسے کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے بم دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کچلاک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی کچلاک میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید خبریں