صحت کے کارکن کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہمارے فرنٹ لائن جنگجو ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ نے ایک جامع پیکیج متعارف کرایا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے کارکن کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہمارے فرنٹ لائن جنگجو ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ نے ایک جامع پیکیج متعارف کرایا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پیکیج میں مالی تحفظ، تربیت، ہیلتھ انشورنس اور …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے کارکن کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ہمارے فرنٹ لائن جنگجو ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ نے ایک جامع پیکیج متعارف کرایا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پیکیج میں مالی تحفظ، تربیت، ہیلتھ انشورنس اور بہت کچھ شامل ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میںصحت کے شعبے کے اہلکاروں کو فراہم کیے جانے والے پیکج کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جن میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے ضمن میں نجی ہسپتالوں کو بلا سود قرضے کی فراہمی،انتہائی نگہداشت کے شعبہ کے استعمال کے لیے مطلوبہ طبّی سازوسامان اور آلات کی درآمد میں ٹیکس کی خاص چھوٹ شامل ہیں۔بوقت ضرورت ہیلتھ کیئر کارکن کے ٹیسٹ کو ترجیح دی جائے گی،وبا سے متاثر ہونے کی صورت میں ہیلتھ کیئر کارکن کو طبی سہولیات اور علاج کے لئے خاص ضروریات ترجیحی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی اور خاندان کو باضابطہ ہسپتالوں کے ذریعے طبی سہولت دی جائے گی۔فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان ٹیکس سے مستثنی ہوں گے۔شہدا پیکج 30 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک تمام ہیلتھ کیئر کارکنان کے لئے ہوگا۔ان تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کے لیے تربیت جوکہ کوویڈ مریضوں کی انتہائی نگہداشت انتظامیہ میں شامل ہیں، پی پی ایز کے درست استعمال کے لیے تربیت دی کیئر پروگرام کا حصہ ہے۔نیشنل ہیلپ لائن 1166 ہیلتھ کیئر کارکن کی تیزی سے امداد کے لئے قائم کی گئی ہے۔قومی دنوں پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں عزت واعزاز سے نوازا جائے گا۔