اسلام آباد۔ یکم اپریل (اے پی پی)صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات کی اور انہیں چیئرمین کشمیر کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ دونوں رہنماوں نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سمیت مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئووں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی …
صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔ یکم اپریل (اے پی پی)صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات کی اور انہیں چیئرمین کشمیر کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ دونوں رہنماوں نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سمیت مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئووں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں ، نوجوانوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں سمیت بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانیت کے خلاف دیگر جرائم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ صدر سردار مسعود خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو بتایا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پورے بھارت میں صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے کیونکہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کو انتقالم کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد اگرچہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگرہوا لیکن دنیا پر یہ بات واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ تنازعہ کشمیر کو عدل و انصاف کے اُصولوں ، کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ممکن نہیں ۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد کے بارے میں پاکستان کے پختہ اور غیر متزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموںو کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔ دونوں رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کے اہم دارلحکومتوں میںپارلیمنٹ ، تھینک ٹینکس اور تعلیمی اداروں سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر آگاہی مہم چلانے پر بھی اتفاق کیا ۔








