صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ کی حکومت اور وزیراعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین انسانی المیہ کے حل اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے برطانیہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانیہ کی حکومت اور وزیراعظم بورس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین انسانی المیہ کے حل اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے برطانیہ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کی قیادت میں پانچ رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اگرچہ سلامتی کونسل کے کشمیر کے حوالہ سے حالیہ اجلاس میں برطانیہ کا کردار مجموعی طور پر بہتر رہا ہے لیکن جموں و کشمیر کے عوام اس سے آگے بڑھ کر برطانیہ کی حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔