وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ کا جائزہ لیا

وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت مری میں اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ کا جائزہ لیا

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ چیئر پرسن سٹیئرنگ کمیٹی برائے مری ڈویلپمنٹ پروگرام مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر مری میں واٹر سپلائی کے پانچ بڑے پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرمری کے لئے چاربڑی واٹر سپلائی سکیمیں مکمل کی گئیںجس سے مری کو7لاکھ گیلن اضافی پانی ملنے لگا۔ڈونگاگلی واٹر سپلائی کی تکمیل سے پانی 50ہزار گیلن سے ساڑھے تین لاکھ گیلن روزانہ پر پہنچ گیا،اسی طرح دھار جاوا،مسوٹ اورکھنی گاٹ میں واٹر سپلائی پراجیکٹس مکمل کیے گئے۔

اجلاس میں مری کیلئے دریائے جہلم سے واٹر سپلائی میگاپراجیکٹس کیلئے دسمبر 2028کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائے جہلم سے مری تک بلک واٹر سپلائی پراجیکٹس پر7پمپنگ سٹیشن بنیں گے، بی ڈبلیو ایس پی کے 29.6کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی، بی ڈبلیو ایس پی کی تکمیل سے مری اور کوٹلی ستیاں میں سواچار لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی، بی ڈبلیو ایس پی پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔وزیراعلی کی ہدایت پر مری کے 96ہزار گھروں میں بازر/واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر راولپنڈی مری کشمیر (آر ایم کے) روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے بھی31اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 1996کے بعد تقریبا 40سال گزرنے پر آر ایم کے روڈ کی باقاعدہ تعمیر و توسیع اورمرمت کا پراجیکٹ شروع کیے گئے، آر ایم کے روڈ پرلینڈسلائیڈنگ روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، آر ایم کے روڈ پر سٹریٹ لائٹ،روڈفرنیچر،روڈ سائیڈ پر شولڈ ر اورٹف ٹائل فٹ پاتھ بنائے جارہے ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مال روڈ مری کا پہلاسرسبز و شاداب ہل ویو پارک بنایا جائے گا،مری کے مال روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد مری کا پہلا ایم فی تھیٹر بنے گا، مال روڈ ایم فی تھیٹر میں 600افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی،مال روڈ ایم فی تھیٹر سے متصل واک ایبل ایریاز اور فیملی پارک بھی بنائے جائیں گے،مال روڈ ایم فی تھیٹر پراجیکٹ میں کھانے پینے اور دیگر اشیاء کے لئے سٹال /کیاسک بھی بنیں گے،مال روڈ ایم فی تھیٹر میں 6 گازیبوبنائے جائیں گے،مال روڈ ہل ویوپراجیکٹ میں بچوں کے لئے چلڈرن پلے ایریا بھی بنایا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی طرز کے پہلے بانسرا گلی وائلڈ لائف پارک میں سیاحوں کے لئے پہلی دفعہ ایلی ویٹڈ(زمین سے بلند) برج قائم کیا جائے گا،ایلی ویٹڈ برج،نیچر ٹریل،جنگل جرنی، اینیمل کنگڈم اور لائن انکلوژر سے گزرے گی، ایلی ویٹڈبرج پر سیاح،ٹائیگر اور لیپرڈ ہائوس،پائن لاج،وائلڈری ٹریڈ پارک سے محظوظ ہو سکیں گے،باسرا گلی وائلڈ لائف پارک میں ایم فی تھیٹر،سوینئر شاپ،فوڈ کوٹ اور ایکولاج بھی بنیں گے۔

اجلاس میں بائیو ڈائیورسی پارک اور دیگر پراجیکٹ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر مال روڈ میں دکانوں،ہوٹل اور کیفے وغیرہ کے لئے خصوصی قواعد وضوابط وضع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی مال روڈ کی سب سے قدیمی عمارت جی پی او اور چرچ کو اصل حالت میں بحال اور برقرار رکھنے کی ہدایت۔ اجلاس میں جھیکا گلی،جی پی او، گورنمنٹ ہائوس اور کشمیر پوائنٹ پر بجلی کے بے ہنگم تار ہٹانے اور انڈر گرائونڈ وائرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر مال روڈ سمیت مری کے نمایاں روڈز پر دکانوں پرآہنی شٹر کی بجائے لکڑی کے روایتی دروازے متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا، مری میں پرانی اور شکستہ حال گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھیکا گلی سائیڈ پر جاپانی ماہرین ارضیات نے تفصیلی رپورٹ دے دی،جھیکا گلی پراجیکٹ کے تحفظ کے لئے 296 پائلز لگائی جائیں گی،200پائلز کی تعمیر مکمل ہو گئی۔وزیراعلی نے آئیسکو حکام کو سامبلی ہسپتال میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے مخصوص لائن کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں