پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈومیسٹک فٹ بال ٹورنامنٹس میں قومی انڈر 17 چیمپئن شپ کا آغاز کر دیا ہے جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
قومی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز ، دس ٹیمیں مدمقابل، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈومیسٹک فٹ بال ٹورنامنٹس میں قومی انڈر 17 چیمپئن شپ کا آغاز کر دیا ہے جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کیا۔ ٹونارمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجم عقیل خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں تاہم انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، تمام ٹیمیں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور گلگت کی ٹیمیں مل کر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کے مطابق نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کے ذریعے ڈومیسٹک فٹ بال کا آغاز کیا جا رہا ہے، ہر صوبے سے دو جبکہ گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ٹیم حصہ لے رہی ہیں ۔منتخب ٹیم کو کیمپ میں تربیت دی جائے گی جس کے بعد اسے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔
انجم عقیل خان نے فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کو چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فیفا کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے بڑے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، سہولیات کی فراہمی سے نوجوان اپنی صلاحیتیں بہتر انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سے دو، دو ٹیمیں جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ایک، ایک ٹیم شریک ہے۔شاہد نیاز کھوکھر کے مطابق چیمپئن شپ کے بعد منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اس موقع اے ایف سی فیڈریشن کے نائب صدرنے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک فٹ بال کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے،خواتین کی ٹیموں کو ڈومیسٹک فٹ بال میں شامل کرنے پر غور جاری ہے
انڈر 17 چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، فٹ بال کے لیے جلد تربیتی کیمپس بھی لگائے جائیں گے، پاکستان میں ڈومیسٹک فٹ بال کا طویل عرصے بعد دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔







