صدرمملکت ممنون حسین اورچین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان ملاقات، دونوں رہنماﺅں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امورپر تفصیلی گفتگو

چنگ ڈاﺅ ۔ 9 جون (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اورچین کے صدرشی جن پنگ نے پاکستان اورچین کے درمیان آزمودہ سٹریٹجک تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ترجیحی حیثیت برقرار رہیگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان وخطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراورکوششیں قابل تعریف ہے ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان …

چنگ ڈاﺅ ۔ 9 جون (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین اورچین کے صدرشی جن پنگ نے پاکستان اورچین کے درمیان آزمودہ سٹریٹجک تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ترجیحی حیثیت برقرار رہیگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان وخطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراورکوششیں قابل تعریف ہے ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوطرفہ ملاقات چین کے شہرچنگ ڈاﺅ میں ہوئی۔ صدرمملکت ممنون حسین صدر شی جن پنگ کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امورپر تفصیلی گفتگو کی ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے شی جن پنگ کو دوبارہ چین کے صدر اورچین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کی میزبانی پرچین کومبارکباددی اوراس کی کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔