صدرمملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر کا باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون(اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر شوکت میر ضییوف نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔چنگ ڈاﺅ چین میں صدر ممنون حسین سے ازبکستان کے صدر شوکت میرضییوف نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے اپنے ازبک ہم منصب کا شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حصول میں پاکستان کی حمایت کرنے پرشکریہ ادا …

چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون(اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین اور ازبکستان کے صدر شوکت میر ضییوف نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔چنگ ڈاﺅ چین میں صدر ممنون حسین سے ازبکستان کے صدر شوکت میرضییوف نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے اپنے ازبک ہم منصب کا شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حصول میں پاکستان کی حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔صدرممنون حسین نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے علاقائی انسداد دہشت گردی سٹرکچر(آر اے ٹی ایس)میں ازبکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور سلامتی کیلئے علاقائی انسداد دہشت گردی سٹرکچر(آر اے ٹی ایس) کی کوششوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔