اشک آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اوربھارت گیس پائپ لائن منصوبے (تاپی) کو ایک اہم تجارتی راہداری قرار دیتے ہوئے خطے کے فائدہ کیلئے اس کی بروقت تکمیل پر زوردیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اشک آباد میں پانچویں ایشین انڈور و مارشل آرٹس گیم کے موقع پر صدراتی محل میں ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی ممدوف …
صدرمملکت ممنون حسین کی ترکمانستان کے اپنے ہم منصب قربان علی بردی ممدوف سے گفتگو

مزید خبریں
اشک آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اوربھارت گیس پائپ لائن منصوبے (تاپی) کو ایک اہم تجارتی راہداری قرار دیتے ہوئے خطے کے فائدہ کیلئے اس کی بروقت تکمیل پر زوردیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اشک آباد میں پانچویں ایشین انڈور و مارشل آرٹس گیم کے موقع پر صدراتی محل میں ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی ممدوف سے ملاقات میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تاپی منصوبہ کئی بڑے منصوبوں پرمشتمل ہے جن میں شاہراہیں، بجلی کی ترسیل ، آپٹک فائبر لائنز کے علاوہ صنعتی زونز کا قیام شامل ہے۔انہوں نے افغانستان کے راستے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی برآمد کے حوالے سے ترکمانستان کی پیش کش کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے ماہرین کو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لگن سے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں جائزہ رپورٹ تیار کرنے اور سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔








