صدرمملکت ممنون حسین کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات

چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے یہاں چنگ ڈاﺅ سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں جبکہ تجارت، توانائی، سیکیورٹی، ثقافت، …

چنگ ڈاﺅ ۔ 10 جون (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے یہاں چنگ ڈاﺅ سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں جبکہ تجارت، توانائی، سیکیورٹی، ثقافت، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطے مستقبل میں تعاون بڑھانے کیلئے نئی راہوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں اقوام کے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع ہیں اور تجارتی حجم کو بڑھانے اور معاشی تعلقات میں اضافہ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔