صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے اصولی اورجائزموقف کا اعادہ

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے اصولی اورجائزموقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیر کے پرعزم اور بہادر عوام کو یقین دلا یا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد وں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے حصول تک ن کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ صدرمملکت نے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے اصولی اورجائزموقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیر کے پرعزم اور بہادر عوام کو یقین دلا یا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداد وں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے حصول تک ن کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ صدرمملکت نے اپنے خطاب میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی جبر اور کشمیری عوام کو درپیش صورتحال کا تفصیل سے احاطہ کیا۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہندوستان کی توسیع پسندانہ اور استعماری پالیسیوں سے علاقائی امن و استحکام پر خطرے کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔ آئے دن کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور تقریباً تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات میں الجھنا، بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔صدر نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیراعظم عمران خان او ر حکومتی کوششوں کو سراہا اورکہاکہ کہ ایک سال میں 3 مرتبہ اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں زیرِ بحث لایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا نقشہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ کشمیر قائدِ اعظم محمد علی جناح کی فکر کے مطابق پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یہ نقشہ دو قومی نظریے اورپاکستان کے اس اصولی مو¿قف کی توثیق کرتا ہے جس کے مطابق کشمیر کا مسلم اکثریتی علاقہ کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ صدرنے دوست ممالک بالخصوص ترکی ، ملائیشیا ، آذربائیجان اور چین کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی۔ انہوں نے خاص طور پر اوآئی سی کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے 5اگست اور اس کے بعد اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات کو مسترد کیا اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ ِمتحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں