صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ٹریڈ آرگنائزیشنز (ترمیمی ) بل 2022 ء کی توثیق کر دی

۔اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی ) بل ، 2022 کی بھی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے تشدد اور زیرِ حراست موت (انسداد اور سزاؤں ) کا بل ، 2022 ء بھی منظور کیا۔صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ منظوری کے بعد تینوں بل پارلیمان کے ایکٹ کی صورت اختیار کرگئے۔