صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاصدرآزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےصدرآزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنتِ فردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے لواحقین …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےصدرآزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنتِ فردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔