اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے فتنہ الہندستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین،شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعرات کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے فتنہ الہندستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ناکام ہوئی، ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خوشی ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی مربوط کارروائیوں سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت اور صلاحیت کی کمر توڑ دی گئی۔ انہوں نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت اور اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ِقوم اپنے شہداکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔








