صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جای بیان کے مطابق صدر مملکت نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جای بیان کے مطابق صدر مملکت نے ہرنائی اور بسیمہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران پندرہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔